ننکانہ،سلنڈر کا پائپ پھٹنے  سے دھماکہ، میاں بیوی زخمی

ننکانہ،سلنڈر کا پائپ پھٹنے  سے دھماکہ، میاں بیوی زخمی

  

ننکانہ صاحب(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایل پی جی سلنڈر کا پائپ پھٹنے کے باعث میاں بیوی بری طرح جھلس گئے تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں لاگراں میں ایل پی جی سلنڈر کے پائپ کو اچانک آگ لگ گئی جس کے نتیجہ میں زور دار دھماکہ ہوگیا حادثہ کے نتیجہ میں گھر میں موجود 32سالہ منور اور اس کی بیوی 30سالہ اقراء بی بی شدید زخمی ہوگئے اطلاع پاکر ریسکیو1122 ننکانہ صاحب کا عملہ موقعہ پر پہنچا جنہوں نے دونوں متاثرین کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب منتقل کر دیا۔

مزید :

علاقائی -