چنیوٹ: ٹریکٹر کی زد میں آکر 8سالہ بچہ جاں بحق

  چنیوٹ: ٹریکٹر کی زد میں آکر 8سالہ بچہ جاں بحق

  

چنیوٹ(نمائندہ پاکستان)ٹریکٹر کے نیچے آکر 8سالہ بچہ جاں بحق ریسکیو1122کے مطابق جھنگ روڈ چونگی نمبر7ٹھٹھہ ذوالفقار آباد میں عابد کھیتوں میں حل چلا رہا تھا اور اس کا 8سالہ بیٹا حیدر علی اس کے ساتھ ٹریکٹر پر بیٹھا تھا کہ اچانک جمپ لگنے سے حیدر علی گر کر ٹریکٹر کے نیچے آگیا واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کا عملہ موقع پر پہنچ گیا مگر اس سے قبل حیدر علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا ریسکیو1122کے اہلکاروں نے ڈیڈ باڈی ورثاء کے حوالے کردی۔  

مزید :

علاقائی -