مریدکے، ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان شدیدزخمی، ہسپتال منتقل
کالاشاہ کاکو(نمائندہ پاکستان) شہر کے وسط میں ریلوے انڈر پاس پر ڈاکوؤں نے ناکے لگا کررات بھی نوجوان کو ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا،تشویشناک حالت میں میو ہسپتال لاہور منتقل کردیا گیا سٹی پولیس اسے لڑائی جھگڑے کا واقعہ قرار دے رہی ہے بتایا جاتا ہے کہ تھانہ سٹی کا علاقہ آج کل ڈاکوؤں اور چوروں کی آماجگاہ بنا ہوا ہے گذشتہ رات بھی شہر کے وسط اور بارونق ریلوے انڈرپاس پر تین موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے محلہ احمد پورہ کے رہائشی20سالہ مستنصر کو مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا۔زخمی کو ٹی ایچ کیو ہپستال پہنچایا گیاجہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے لاہور میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسکی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔اس بابت جب سٹی پولیس سے پوچھا گیا تو ایس ایچ او نے کہا کہ یہ ڈکیتی نہیں بلکہ کوئی لڑائی جھگڑے کا واقعہ لگتا ہے۔