ماموں کانجن: مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلتے 4قمار باز گرفتار، 8فرار

  ماموں کانجن: مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلتے 4قمار باز گرفتار، 8فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ماموں کانجن(نمائندہ پاکستان) مرغوں کی لڑائی کے ذریعے جواء کھیلنے والے چار قمار باز گرفتار جبکہ آٹھ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس نے داؤ پر لگی رقم اور مرغے برآمد کر لئے زخمی مرغوں کو مرہم پٹی کیلئے وٹرنری ہسپتال منتقل کر دیا دوسر واقعہ میں نمبر پرچی فروخت کرنے والا چارگاہکوں سمیت پکڑ لیا تفصیلات کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ کچھ جواری چک 555گ ب میں مرغوں کی لڑائی کرا کر جواء کھیل رہے ہیں جس پر اے ایس آئی فیاض شاہ نے ہمراہ نفری چھاپہ مار کر چار قماربازوں محمد عارف محمد حاجی منیر اور شعیب کو موقع پر گرفتار کر کے داؤ پر لگی 1800روپے کی رقم برآمد کر کے تین عدد اصیل مرغے قبضہ میں لے لئے جبکہ عالم شیر ذاکر جہانگیر ملاح شاہد زوہیب ظفر فاروق اور ایوب فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا اور زخمی مرغوں کو مرہم پٹی کے لئے مقامی وٹرنری ہسپتال منتقل کر دیا دریں اثنا ایس آئی ظہیر الدین نے مخبر کی اطلاع پر ریلوے اسٹیشن کے قریب چھاپہ مار کر نمبر پرچی فروخت کرنے کے الزام میں محمد آصف نامی شخص کو پرچیوں اور بکری کی رقم اور پانچ خریداروں کوگرفتار کر کے آصف کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ گاہکوں کو دوروز حوالات میں بند رکھنے کے بعد مبینہ طور پر چھوڑ دیا۔

مزید :

علاقائی -