شادی تقریب میں مجرا، 2دُلہے، 3ڈانسر،37باراتی گرفتار

شادی تقریب میں مجرا، 2دُلہے، 3ڈانسر،37باراتی گرفتار

  

پیرمحل(نمائندہ خصوصی +نمائندہ پاکستان) شادی کی تقریب پر مجرا،2دلہے 3ڈانسرز اور 37باراتی حوالات پہنچ گئے۔تفصیل کے مطا بق پیر محل اپر کا لونی کی اضا فی آبادی کے شہری عنائت اللہ کے 2بیٹوں محمد عمران اور محمد رضوان کی شادی کی تقریب کے موقع مبینہ طور پر فحش گانوں پر مجرا جاری تھا کہ مخبر نے مقا می پو لیس کو اطلاع کر دی۔پو لیس نے فوری کا روائی کر تے ہو ئے دو نوں دلہے،3خواتین ڈانسرز اور 37با را تیوں کو گرفتار کرتے ہو ئے ملزمان کو پابند سلاسل کرنے کے بعد مقد مہ درج کر دیا۔

مزید :

علاقائی -