تحفظ ناموس رسالتؓ کیلئے ہرطرح کی قربانی دینگے،زوار بہادر

تحفظ ناموس رسالتؓ کیلئے ہرطرح کی قربانی دینگے،زوار بہادر

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) جمعیت علمائپاکستان کے مرکزی رہنماء  قاری محمد زوار بہادر کی قیادت میں مفتی تصدق حسین، حافظ نصیر احمد نورانی، مفتی جمیل احمد رضوی، محمد رشید احمد رضوی و دیگر نے مرکز صراط مستقیم تاج باغ لاہور میں تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی سے ملاقات کی اور استقامت کے ساتھ قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے پر مبارک باد پیش کی۔ ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی۔ ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمدا شرف آصف جلالی نے کہاکہ تحفظ ناموس اہل بیتؓ اور دفاع صحابہؓ کے سلسلہ میں بڑی سے بڑی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ”نظریاتِ اسلاف سے انحراف“ اس وقت کا شدید فتنہ ہے۔ منحرفین کو اکابرین امت کے نظریات کی طرف رجوع کی دعوت دیتے ہیں۔ دعوت اصلاح کو توہین قرار دینا افسوس ناک ہے۔ قاری محمد زوار بہادر نے کہا اہل سنت و جماعت کے علماء  و مشائخ کو ایک سٹیج پر اکٹھا کرنے کی ضرورت ہے۔دو نمبر پیروں اور ملاؤں نے اپنی انا کی تسکین کے لیے ملی مفادات کو پس پشت ڈال رکھا ہے۔

 ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کے ایمانی کردار سے حق و باطل میں امتیاز ہو گیا ہے۔ مفاد پرست ٹولہ اب عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت ڈاکٹر محمدا شرف آصف جلالی سے فورتھ شیڈول اور دیگر ظالمانہ پابندیاں فوراً ختم کرے۔ ملاقات میں ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کے برادر اصغر مناظر اسلام مفتی محمد عابد جلالی بانی مرکز اہل سنت جیابگا شریف کی فاتحہ خوانی کی گئی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -