حکمرانوں نے ملک کو بحرانوں میں دھکیل دیا،عابد صدیقی

حکمرانوں نے ملک کو بحرانوں میں دھکیل دیا،عابد صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت کی کارکردگی انتہائی ناقص ہے لیکن کوئی حکومتی عہدیدار یہ تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہے، عمران خان بیس سال تک نعرے لگاتے رہے اور اقتدار حاصل کرنے کے بعد ملک کو بحرانوں میں دھکیل دیا ہے۔


،  ایک بیان انہوں نے کہاکہ سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ کوئی حکومت کی کارکردگی بہتربنانے کی کوشش نہیں کررہا ہے، حکومتی عہدیداروں کے اپنے مفادات ہیں جن کے حصول کے لئے وہ سرتوڑ کوشش کررہے ہیں، عوام کی کسی کو فکر نہیں ہے،مقبول قائدین کے خلاف کردار کشی کی مہم چلا کر حکومتی عہدار اپنی کارکردگی چھپانا چاہتے ہیں ایک کروڑ نوکریاں اور پچا س لاکھ گھر کب عوام کو ملیں گے، نوکریاں باٹنے کا اعلان کرنے والوں نے عوام سے روز گار چھین لیا۔