نئے پاکستان والوں کا جلد یوم حساب آنے والا ہے،اشرف بھٹی

 نئے پاکستان والوں کا جلد یوم حساب آنے والا ہے،اشرف بھٹی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا کہ نئے پاکستان والوں کا جلد یوم حساب آنے والا ہے، حکومت سے آٹا، چینی اور پیٹرول کے بارے میں لانگ مارچ کے دوران پوچھیں گے اب ان کی بھی انکوائری ہو گی اور ان کی یہ انکوائری اب عوام کی عدالت میں ہو گی۔

 اور عوام کی یہ عدالت پی ڈی ایم کے لانگ مارچ کے دوران لگے گی۔انہوں نے کہا کہ دوسروں کو چور اور ڈاکو کہنے والے نام نہاد نیک و کاروں نے آٹا چینی میں ملوث لوگوں کو راتوں رات ملک سے باہر بھجوایا۔ انہوں نے ڈھائی سالوں میں ملک کا بیڑہ غرق کر کے رکھ دیا ہے ان کی وجہ سے آج ملکی معیشت تباہ ہوکر رہ گئی ہیانہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ مہنگائی کے جن کی آمد کی نوید سنا رہا ہے دو ماہ میں مسلسل پانچویں بار عوام پر پٹرول بم گرا کر عوام دشمنی کا ثبوت دیا جا رہا ہے وزیر اعظم ہر پندرہ دن بعد دو سے تین روپے اضافہ کرکے قوم پر احسان کرنا بند کریں وزیراعظم معاشی خوشخبری دے کر عوام کی جیبوں پر ڈاکہ مار لیتے ہیں بارہ روپے کی سمری منگوا کر تین روپے اضافہ کر کے عوام کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن عوام حکمرانوں کی بدنیتوں کو اچھی طرح سمجھ چکے ہیں پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے سبب مہنگائی کے طوفان نے عوام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے عوام دشمن پالیسیوں اور مہنگائی کے فیصلوں نے حکومت کی بدنیتی کو اچھی طرح سے آشکار کر دیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -