مزدور تنظیموں نے کشمیر یوں کی حمایت میں احتجاجی جلوس نکالا

مزدور تنظیموں نے کشمیر یوں کی حمایت میں احتجاجی جلوس نکالا

  

لاہور(پ ر)آل پاکستان فیڈریشن آف ٹریڈیونینز، واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کی زیر سرکردگی  مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حق آزادی کی حمایت میں نسبت روڈ لاہور سے جلوس نکالاگیا- محنت کشوں نے پاکستان  و آزاد کشمیر کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔ اْنہوں نے اقوام متحدہ اور دنیا کی آزادی پسند اقوام سے پر زور مطالبہ کیا کہ وہ اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے فیصلہ کے مطابق کشمیری عوام کو حق رائے دہی دلا ئیں اور  مقبوضہ کشمیرمیں آزادی کی جدوجہد کرنے والے معصوم کشمیری اقوام کی نسل کشی بند کرائیں۔ جلوس نسبت روڈسے خورشیداحمد جنرل سیکرٹری کی قیادت میں نکالا گیا جس میں اکبر علی خان، اْسامہ طارق،حسن منیربھٹی ودیگرنے شرکت کی-

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -