کورونا نے تجارتی شعبہ کو مشکل موڑ پر لا کھڑا کیا،فیصل رفیق
لاہور(سٹی رپورٹر) چیئرمین موبائل فونز اینڈ اسیسریز مینوفیکچرنگ لاہور چیمبر آف کامرس فیصل رفیق نے کہا ہے کہ موبائل فون ریٹیلر اور ہول سیلر سے لے کر اسیسریز مینوفیکچرر، دکاندار بجلی، پٹرول سے آنے والے مہنگائی کے طوفان کے ہاتھوں ذہنی تکلیف کا سامنا کررہے ہیں۔ معاشی پالیسیوں اور قیمتوں میں اتار چڑھاو کی بجائے مسلسل بڑھتے ہوئے نرخ اور آسمان کو چھوتی ہوئی قیمتوں نے بزنس مین کو دیوالیے کے قریب پہنچا دیا ہے۔
کووڈ 19 کے بعد سے اب تک کی دنیا اور اس کے معاشی حالات نے تاجر اور تجارت کو مشکل ترین موڑ پر لاکھڑا کیا۔