برطانوی جج کے ریمارکس شہزاد اکبر کیلئے شرمناک ہیں،حناپرویز

برطانوی جج کے ریمارکس شہزاد اکبر کیلئے شرمناک ہیں،حناپرویز

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ شہزاد اکبر کو برطانوی جج کے ریماکس کے بعد شرم سے ڈوب مرنا چاہیے۔برطانیوی عدالت سے انشاء اللہ شہبازشریف سرخرو ہونگے۔برطانیوی جج کے ریماکس شہبازشریف کی پاکدامنی کا واضع ثبوت ہیں۔مفروضوں پر مبنی بنائے جانے والے کیسز انتقامی کاروائیوں کی نشانی ہوتے ہیں۔

عمران خان اور اس کا جعلی احتساب سیل پہلے پاکستان میں ذلیل و رسوا ہو رہا تھا اب عالمی سطح پر بھی شرمندگی کا سامنا کررہا ہے۔پروپیگنڈہ جماعت پاکستان کیلئے مسلس بدنامی کا باعث بن رہی ہے۔ایسے حکمرانوں کو شرم آنی چاہیے جو اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی اور پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کیخلاف جھوٹے پروپیگنڈے کرے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -