پیپلز پارٹی دوبئی کے رہنماؤں کا سجاد نذیر کے اعزازمیں عشائیہ

پیپلز پارٹی دوبئی کے رہنماؤں کا سجاد نذیر کے اعزازمیں عشائیہ

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی دوبئی کے سینئر نائب صدر شفیق الرحمان صدیقی نے پیپلز پارٹی گلف اینڈ مڈل ایسٹ کے سیکرٹری پی آر چوہدری سجاد نزیر کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں میاں منیر ہانس صدر پی پی پی گلف۔ ملک خرم شہزاد‘ دانیال منیر ہانس۔ محمود بٹ۔ ممتاز علی اور دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میاں منیر ہانس اور چودھری سجاد نذیر کا کہنا تھا کہ اوور سیز کیلئے اگر کوئی کام کیا ہے توصرف پیپلز پارٹی کی حکومت نے ہی کیا ہے تبدیلی سرکار نے جس طرح سے بڑے بڑے خواب پاکستانی عوام کو دکھائے تھے تو ٹھیک اسی طرح سے انہوں نے اورسیرز پاکستانیوں کو بھی بڑے دلکش خواب دکھائے تھے۔

 مگر نہ تواس حکومت نے اورسیرز والوں کے لئے کچھ کیا اور نہ ہی پاکستانی عوام کے لئے کچھ کیا ہے ہاں یہ بات ضرورہے کہ انہوں نے سب پاکستانیوں کے مسائل و مشکلات میں مشترکہ طور پر اضافہ ضرور کیا ہے تبدیلی سرکار ایک تباہی سرکار بن چکی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -