(ن) لیگ کی سابق لیڈی کونسلر نورین افضال پی ٹی آئی میں سامل

  (ن) لیگ کی سابق لیڈی کونسلر نورین افضال پی ٹی آئی میں سامل

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)انجینئر محمد عمیر کے گھر  انصاف وومین ونگ یوسی218 کا پہلا اجلاس منعقد کیا گیا جس کی صدارت شگفتہ سجاد  انصاف وومین ونگ صدر سمن آباد نے کی۔ اس موقع پر نورین افضال سابقہ لیڈی کونسلر (ن) لیگ نے پی ٹی آئی اور انصاف وومین ونگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پر شگفتہ اعجاز نے کہا کہ دنیا پاکستان کے وز یر اعظم عمران خان کے کشمیر کی حمایت کے  فیصلے کو تسلیم کر رہی ہے۔پوری دنیا کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی عمران خان کی کشمیر سے محبت کو اچھی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔نورین افضال نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں نے پاکستان تحریک انصاف جیسی جمہوری جماعت کا انتخاب کیا۔

 جہاں آپ کو کام کرنے کی مکمل آزادی اور خواتین کے بنیادی حقوق دیئے جا رہے ہیں اور خواتین مردوں کے ساتھ شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -