تحریک انصاف کے باضمیر لوگ کھڈے لائن ہیں،عظمیٰ بخاری

  تحریک انصاف کے باضمیر لوگ کھڈے لائن ہیں،عظمیٰ بخاری

  

  لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان مودی کو مس کالز ماریں اور جیتنے کی دعائیں مانگے،راجکماری نے پاکستان ٹھگ انسٹیٹیوٹ کی نیندیں حرام کردی ہیں۔ہماری راجکماری کا خوف سر چڑھ کے بول رہا ہے۔عظمیٰ بخاری نے فردوس عاشق کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا اب بھانت بھانت کا پانی پینے والی خادمہ ہمیں وفاداری سکھائے گی۔تحریک انصاف اس وقت لوٹا کریسی اور لوٹ سیل ایسوسی ایشن کے نرغے میں ہے۔تحریک انصاف کے باضمیر لوگ کھڈے لائن اور چاپلوسوں کا ٹولہ نمود نمائش کے فرائض پر براجمان ہے۔  

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -