چائلڈ پروٹیکشن بیورو ملازمین کے لئے سپیشل الاؤنس کی منظوری

  چائلڈ پروٹیکشن بیورو ملازمین کے لئے سپیشل الاؤنس کی منظوری

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے ملازم کی جانب سے چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کے اعزاز میں تقریب،چیئر پرسن  بیورو سارہ احمد کی خصوصی کوششوں کی بدولت بیورو کے ملازمین کیلئے سپیشل الاؤنس کی منظوری دی گئی۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے تمام ملازمین نے جشن منایا اور چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کہا کہ بیورو کے تمام ملازمین کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ آپ لوگوں نے وعدہ کرنا ہے کہ میرے جانے کے بعد بھی ان بے سہارا بچوں کا ہمیشہ خیال رکھنا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ میرا مشن ہے کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کو ایک مثالی ادارہ بنایا جائے۔حکومت پنجاب نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے تمام ملازمین کے دیرینہ مطالبات کو منظور کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملازمین کے تمام مطالبات کی منظوری کے بعد چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے گیی۔ تقریب کے انعقاد پر چئیر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے ڈائریکٹر جنرل شجاع قطب بھٹی اور تمام ملازمین کا شکریہ ادا کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -