کشمیر میں بھارتی مظالم کی پوری دنیا میں مذمت ہو رہی ہے،اصغر گجر

  کشمیر میں بھارتی مظالم کی پوری دنیا میں مذمت ہو رہی ہے،اصغر گجر

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے رہنماء اور ٹکٹ ہولڈر پی پی 150چوہدری محمد اصغر گجر نے کہا ہے کہ  پوری قوم یک زبان اور یکجا ہو کر یوم یکجہتی کشمیر منایا۔ دنیا کو یہ پیغام دیا گیا ہے کہ پاکستان پہلے بھی کشمیریوں کے ساتھ تھا، ساتھ ہے اور ساتھ رہے گا۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے مظالم کی دنیا بھر میں مذمت کی جا رہی ہے۔ یورپ کے مختلف پارلیمنٹیرین اور غیر جانبدار عالمی ادارے بھی بھارتی جارحیت پر آواز اٹھا رہے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کے حقیقی سفیر اور وکیل ہیں اور انہوں نے ہر فورم پر کشمیریوں کا مقدمہ دنیا کے سامنے بھرپور انداز سے لڑا ہے۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ کشمیریو ں کی سفارتی حمایت ہر سطح پر جاری رکھی جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -