موجودہ گھمبیر مسائل کی ذمہ دارسابق حکومتیں ہیں،ملک سلیم

  موجودہ گھمبیر مسائل کی ذمہ دارسابق حکومتیں ہیں،ملک سلیم

  

لاہور(سٹی رپورٹر) صدر الخدمت گروپ مین شاہ عالم مارکیٹ کے صدر ملک سلیم اور نائب صدر محمد رئیس نے کہا ہے کہ پاکستان میں دگرگوں معاشی حالات کا موجب وہ سابقہ حکومتیں ہیں جنہوں نے ملک و قوم کو قرضوں کی دلدل میں دھکیلا۔ پاکستان میں نظام کو بدلنے یا بہتر بنانے کی بجائے ماضی میں چور راستے اور کرپشن کے طریقے متعارف کروائے گئے۔ موجودہ حکومت ملک میں شفافیت اور دیانتداری کا نظام لے کر آئی ہے۔ 

سول سروس، تعلیمی ادارے امتحانات پاکستان کا کوئی ایسا شعبہ ہائے زندگی نہیں ہے جو کرپشن کی غلاظت سے محفوظ رہا ہو۔ عمران خان نظام کے بدلنے کی جدوجہد کررہے ہیں۔ انشااللہ پاکستان کے سہانے دن اور روشنیوں کی منزل قریب ہے۔ روپے کی قدر بڑھے گی ڈالر نیچے آئے گا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی آئے گی، قوم امید کا دامن تھام کر رکھے۔ کرپٹ اشرافیہ کی شکست پاکستان کو معاشی انقلاب کے نئے دور میں داخل کردے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -