اے ٹی آئی کی بھارتی جارحیت کے خلاف سمری اقوام متحدہ کو ارسال

  اے ٹی آئی کی بھارتی جارحیت کے خلاف سمری اقوام متحدہ کو ارسال

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی سیکریڑی جنرل محمد حسنین مصطفائی نے کشمیرمیں بھارتی مظالم کے خلاف اور کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ”احتجاجی یاداشت“ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگیڑس،مسلم ممالک کے سفیروں اور انسانی حقوق کے اداروں کو ارسال کردی۔ احتجاجی یاداشت میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری مظلوم کشمیریوں کی چیخیں سنے اور مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردار دا کرے۔ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر پر اپنی قراردادوں پر عمل کروائے۔ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔

 ہر سفارت خانے میں کشمیر ڈیسک قائم کیا جائے۔ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر سے بھارتی انخلاء کیلئے اپنا کلیدی کردا ر ادا کرے۔ عالمی برادری نے کشمیریوں کی نسل کشی رکوانے کے لئے کردار ادا کرنا چاہیے۔ عالمی برادری کی حمایت کے بغیر مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو سکتا۔ اقوام متحدہ سلگتے کشمیر میں بلکتے بچوں کی پکار سنے۔ لاکھوں کشمیری تاریخ کے طویل ترین کرفیو کی زد میں ہیں۔ سلگتے کشمیر میں بلکتے بچے ہماری مدد کے منتظر ہیں ادویات اور خوراک نہ ملنے کی وجہ سے کشمیری بچوں کی اموات بڑھ رہی ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے خاتمے کے لئے عالمی دنیا اوراقوام متحدہ بھارت پر دباؤ ڈالے۔مسئلہ کشمیر کا حل ہی خطے میں امن کی ضمانت بن سکتا ہے۔احتجاجی یاداشت میں کہا گیا اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور مسلم ممالک کے سفیر مقبوضہ کشمیر کا ہنگامی دورہ کریں۔ اقوام متحدہ امن فوج بھیج کر کشمیریوں کو بھارتی مظالم سے نجات دلائے۔ 10 لاکھ کشمیری طویل عرصے سے گھروں میں محصور ہیں انہیں رہائی دلائی جائے۔ مقبوضہ کشمیر پہ بھارت کا غاصبانہ قبضہ حالات کو سنگین سے سنگین تر بنا رہا ہے۔ بھارت نے لاکھوں کشمیریوں کی آزادیاں سلب کر رکھی ہیں۔عالمی برادری مظلوم کشمیریوں کی پکار سنے۔ اقوام متحدہ، او آئی سی اور عالمی برادری مسئلہ کشمیر پر مجرمانہ خاموشی ترک کریں۔ بھارت نے جنوبی ایشیاء کو آتش فشاں کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل نہ ہونا المیہ ہے۔کشمیر کی سنگین صورت حال پر اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے۔احتجاجی یاداشت میں مزید کہا گیا مظلوم و محکوم کشمیریوں کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی مدد کرنا امت مسلمہ پر فرض ہے۔  کشمیریوں کو اسلام اور پاکستان سے محبت کی سزا دی جا رہی ہے۔ قوام متحدہ اور عالمی برادری پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت کا نوٹس لے۔ کنٹرول لائن پرآئے روز بھارتی گولہ باری جنیوا کنونشن اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -