کرپٹ اپوزیشن نے ہمیشہ ذاتی مفادات کو ترجیح دی،اعجاز چوہدری

  کرپٹ اپوزیشن نے ہمیشہ ذاتی مفادات کو ترجیح دی،اعجاز چوہدری

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ کرپٹ اپوزیشن نے ہمیشہ قومی مفادات کی بجائے اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح ہے، سینٹ الیکشن سے پی ٹی آئی کو اکثریت حاصل ہو گی جس کا خوف اپوزیشن پر طاری ہو چکا ہے، قوم اپوزیشن کے سیاسی بے روزگار اور یتیم ٹولے کی کرتوتوں سے اچھی طرح واقف ہیں، پی ٹی آئی ملکی ادارو ں کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے، کرپٹ اپوزیشن کا سارا شور شرابہ این آر او کے حصول کے لئے ہے، بلاول زرداری، مریم صفدر اور مولوی فضل الرحمان جھوٹ بول کر اپنی کرپشن پر پردہ نہیں ڈال سکتے، ان خیالات کا اظہار اعجازاحمدچوہدری نے ڈسکہ، وزیرآباد کے ضمنی الیکشن کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ اجلاسوں اور جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

، اس موقع پر جنرل سیکرٹری علی امتیاز وڑائچ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر طاہر علی جاوید، رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد معراج، سینٹر سیمی ایزدی، روبینہ شاہین، عمر اسجدملہی، ادریس چیمہ، اعجازچیمہ، چوہدری ممتاز، افتخار ساہی، عبدالوحید میو، محسن کرامت، ذکاء  اللہ کھارا، ضرار احمد خاں، ظفراللہ چٹھہ، عبدالکریم، ڈاکٹر مصباح ظفر، حسن سرفرازچیمہ، رانا ساجد علی خاں، امان اللہ چٹھہ، عثمان سعید چٹھہ سمیت دیگر رہنماء  و کارکنان موجود تھے،اعجازاحمدچوہدری نے مزید کہاکہ شریف خاندان اپنے تنخواہ دار درباریوں کواپنی کرپشن کو چھپانے کے لئے جھوٹ بولنے پر لگایا ہوا ہے، پی ڈی ایم جماعتوں کے نام نہاد جمہوریت کے دعویداروں کا اصل چہرہ قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے، پی ڈی ایم کا چور ٹولہ ملک کے کونے کونے میں جا کر این آر او کی بھیک مانگ رہا ہے لیکن وزیراعظم عمرا ن خان قوم کے سامنے دو ٹوک موقف واضح کرچکے ہیں کہ چوراور لٹیرے ٹولے کو کسی صورت این آر او نہیں ملے گا، پی ڈی ایم ضمیر فروشوں کا ٹولہ ہے، اوپن بیلٹ کی مخالفت کرنے والوں کا دوغلہ پن اور منافقت کھل کر سامنے آگئی ہے،انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم جماعتیں پے در پے ناکامیوں کے بعد منہ چھپاتی پھڑ رہی ہیں، انکا لانگ مارچ کا ڈرامہ بھی بْری طرح فلاپ ہوگا، جلسے جلوس کرنا ان کے بس کی بات نہیں، لندن میں چھپا اور سرٹیفائیڈ چورنوازشریف انقلاب لانے کی بھڑکیں لگا رہا ہے، مریم صفدر جھوٹ بولنے کی ماہر ہے، بلاول زرداری کی سیاست جھوٹ سے شروع ہو کر منافقت پر ختم ہو تی ہے، ملک کی تباہی اور بربادی کی ذمہ دار پی ڈی ایم جماعتیں ہیں،تمام تر چیلنجز کے باوجود آج ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے، صنعتی اور تعمیراتی سیکٹر ملکی ترقی کی بلند ترین سطح پر ہیں جوکہ اپوزیشن کو ہضم نہیں ہو پا رہی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -