کشمیرکے بغیر پاکستان کی آزادی نامکمل ہے،نوشین حامد
لاہور(نمائندہ خصوصی)تحر یک انصاف کی اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد معراج، ڈاکٹر سیمی بخاری، رخسانہ نوید، ام البنین، ثانیہ کامران، روبینہ شاہین،ڈاکٹر زرقا سہروردی تیمور، ساجد فاروق، نادیہ گیلانی نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی کے بغیر پاکستان کی آزادی نامکمل ہے 22کروڑ پاکستانی اپنے کشمیری بہن بھائیوں کیساتھ کھڑے ہیں 'بھارت کشمیر میں بدتر ین دہشت گردی کر رہا ہے۔ رہنماؤں نے کہاکہ کشمیر ی عوام سے بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہیں،کشمیری عوام کی جرات کو سلام پیش کرتے ہیں بھارت نے کشمیری عوام کی جرات کو سلام پیش کرتے ہیں جوکئی دہائیوں سے بھارتی مظالم کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں، بھارت کا مکروہ چہرہ پوری دنیا میں بے نقابہ ہو چکا ہے۔