غیور بہادر عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،فیصل محمود
لاہور(سٹی رپورٹر) پاکستان کے ہمسایہ ملک بھارت کی ازلی اور ابدی بزدلانہ سوچ گھناؤنے ہتھکنڈے پاکستان اور پاکستانیوں کے حوصلے پست نہیں کرسکتے۔ گلگت بلتستان اور بلوچستان میں بھارتی مداخلت اور حالات خراب کرنے کی سازشیں افواج پاکستان کے ہوتے ہوئے کامیاب نہیں ہوسکتیں۔ پاکستان کے غیور بہادر دلیر عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ وطن کی سرحدوں پر کھڑے محافظ وطن کی کروڑوں ماوں کی دعاوں کی امان میں ہیں۔ان خیالات کا اظہا ر تاجر رہنمافیصل محمود نے ایک بیان میں کیا۔