رائیونڈ میں میاں بیوی کے قتل کے خلاف قرارداد اسمبلی میں جمع

رائیونڈ میں میاں بیوی کے قتل کے خلاف قرارداد اسمبلی میں جمع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)رائیونڈ کے علاقہ رائیاں روڈ پر میاں بیوی کے قتل کیخلاف پنجاب اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع،توجہ دلاؤنوٹس مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرایا گیا۔رائیونڈ کے علاقہ میں پسند کی شادی کرنے پر حبیب اور پروین کو بے دردی سے قتل کردیا گیا۔ حبیب اور پروین نے چند ماہ قبل پسند کی شادی کی۔ کیا پولیس نے اس افسوسناک واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔
کیا پولیس نے ابھی تک کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی۔اب تک تفتیش کے متعلق ایوان کو آگاہ کیا جائے۔