طلبہ و طالبات نے ایوان قائداعظم کا مطالعاتی دورہ کیا

طلبہ و طالبات نے ایوان قائداعظم کا مطالعاتی دورہ کیا

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)نیوپنجاب ہائی سکول‘ چوہنگ‘ لاہور کے طلبہ و طالبات اور اساتذہئ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریہئ پاکستان‘ جوہر ٹاؤن‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے طباق سکول سسٹم‘ شام نگر روڈ‘ لاہور‘ گورنمنٹ گرلز ماڈل سکول‘ صفانوالہ چوک‘ مزنگ‘ لاہور‘ مدینہ ڈویژنل سکول‘ 77 علی پارک‘ ٹھو کر نیاز بیگ‘ لاہوراور طیبہ فاؤنڈیشن سکول‘ پلی سٹاپ گرین ٹاؤن‘ لاہور کا وزٹ کیا۔ مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبا و طالبات کی مجموعی تعداد 300تھی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -