وزیر اعظم عمران خان کشمیریوں کے حقیقی سفیر ہیں،سعدیہ سہیل

  وزیر اعظم عمران خان کشمیریوں کے حقیقی سفیر ہیں،سعدیہ سہیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کا حقیقی سفیر ہونے کا بھرپور مظاہرہ کر رہے ہیں وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے اجلاس سے لے کر اب تک ہر پلیٹ فارم پر کشمیریوں کے لیے آواز بلند کی اور ان وزیر اعظم کے بیانیے کو اجاگر کیا۔

 اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اپنے ملک کا دفاع کرنا جانتے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں ظلم ہو رہا ہے، جس دن کرفیو اٹھے گا، انسانوں کا سمندر نکلے گا۔مقبوضہ وادی میں 5 اگست کے بعد 80 لاکھ کشمیری مشکل ترین امتحان سے گزر رہے ہیں، مودی نے ساری انتخابی مہم میں انتہا پسند بیانات دیئے، سلامتی کونسل میں 3 بار مسئلہ کشمیر زیر بحث آیا، امریکی کانگریس، یورپی یونین، برطانوی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پر بات ہوئی، آج دنیا مسئلہ کشمیر اور آر ایس ایس کا نظریہ سمجھ چکی ہے۔