یوسی پی فیکلٹی آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن کے پہلے ڈیجیٹل نیوز لیٹر کا اجرا

یوسی پی فیکلٹی آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن کے پہلے ڈیجیٹل نیوز لیٹر کا اجرا

  

لاہور(پ ر) یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کی فیکلٹی آف میڈیا اینڈ کمیونی کیشن اسٹڈیز کا پہلا ڈیجیٹل نیوز لیٹر کمیونیکیشن ٹائمز جاری ہوگیا. پہلے شمارے میں فیلکٹی آف میڈیا کے اہم اقدامات، جدید طرز کے پروگرامز اورکورسز، الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا، پروفیشنل جرنلزم، تھیٹر فلم اینڈ ٹی وی اور ڈیجیٹل میڈیا اینڈ انٹرپرینیورشپ کے علاوہ ریسرچ شیلف اور فیکلٹی کا حصہ بننے والے نئے فیکلٹی ممبران اور ایلیومیناء کی پروفائل اوردیگر تفصیلات بھی شامل کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ فیکلٹی آف میڈیا کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر تیمور الحسن کے پیغام اور ویژن کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ڈین میڈیا سکول نے پہلیڈیجیٹل نیوز لیٹر کے اجرا پر ایڈیٹوریل ٹیم مومنہ ابرار، عطیہ ڈار، عائشہ حاکم اور ایف ایم سی ایس کی پوری ٹیم کی کاوشوں کا سراہا اور انہیں خصوصی طور پر مبارکباد پیش کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -