دوسرا ٹیسٹ،شاہینوں کی پروٹیز کیخلاف پوزیشن مستحکم

 دوسرا ٹیسٹ،شاہینوں کی پروٹیز کیخلاف پوزیشن مستحکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جانیوالے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے تیسرے روزپاکستان نے اپنے دوسری اننگز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر129 رنز بنا لیئے،اسے جنوبی افریقہ کے خلاف200 رنز کی برتری حاصل ہو چکی ہے اور اس کی4 وکٹیں باقی ہیں،قبل ازیں جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 201رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی تیسرے روز جنوبی افریقہ نے 106رنز 4 کھلاڑی آوٹ پر اپنی نامکمل اننگز کا دوبارہ آغاز کیا،صرف 08رنز کے اضافے کے بعد جنوبی افریقہ کو114رنز کے مجموعی سکور پر پانچواں نقصان اٹھانا پڑا جب کپتان ڈی کوک 29رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر بولڈ ہو گئے164رنز کے مجموعی سکور پر جنوبی افریقہ کی چھٹی وکٹ گر گئی ساتویں وکٹ 186رنز کے مجموعی سکور پر گر ی۔ 192رنز پر جنوبی افریقہ کی آٹھویں وکٹ گر گئی  نویں وکٹ 201رنز کے مجموعی سکور پر گر گئی جب ربادا بغیر کوئی رنز بنائے عابد علی کے تھرو پر رن آوٹ ہو گئے، حسن علی نے5وکٹ،فہیم نعمان اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی دوسری اننگز میں بھی پاکستان کی جانب سے عابد علی اور عمران بٹ نے اننگز کا آغاز کیا،چار اوورز میں پاکستان کوئی سکور نہ بنا سکا،پانچویں اوورز کی پہلی گیند پرجب سکورصفر تھا تو پاکستان کی پہلی وکٹ گر گئی  عمران بٹ بغیر کوئی رنز بنائے ایل بی ڈبلیو ہو گئے،28رنز کے مجموعی سکور پر پاکستان کی دوسری وکٹ گر گئی کپتان بابر اعظم صرف08رنز بنا کر مہاراج کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے،جس کے بعد فواد عالم بیٹنگ کیلئے آئے۔پاکستان کی چوتھی وکٹ 63رنز کے مجموعی سکور پر گر گئی جب اظہر علی 33رنز بنا کر لنڈے کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے،ان کے بعد محمد رضوان بیٹنگ کیلئے آئے،76رنز کے مجموعی سکور پر پاکستان کی پانچویں وکٹ گر گئی،فواد عالم صرف 12رنز بنا کر لنڈے کی گیند پر مارکرم کے ہاتھوں کیچ ہو گئے چھٹی وکٹ 128رنز کے مجموعی سکور پر گر گئی تیسرے روز کے اختتام پر پاکستان نے 6وکٹو ں کے نقصان پر129 رنز بنائے تھے اور اسے جنوبی افریقہ کے خلاف مجموعی طور پر200 رنز کی برتری حاصل تھی۔محمد رضوان28رنز اور حسن علی صفر سکور کیساتھ کریز پر موجود تھے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے لنڈے نے 9اوورز میں 12رنز کے عوض3وکٹ،مہاراج نے 21اوورز میں 74رنز کے عوض دو اور ربادا نے 7اوورز میں چار رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی جبکہ ملڈر6اوورزمیں 11رنز اورنوکیا8اوورز میں 24رنز کے عوض کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔