آسٹریلین اوپن کا کل سے ملبورن میں آغاز

          آسٹریلین اوپن کا کل سے ملبورن میں آغاز

  

  ملبورن(نیٹ نیوز) سال کے پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن کا آغاز کل سے آسٹریلوی شہر ملبورن میں ہورہا ہے جس میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے اور ایونٹ میں مختلف کیٹگریز کے مقابلے ہوں گے اس حوالے سے تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں منتظمین کا کہنا ہے کہ کورونا کے باوجود ایونٹ کا انعقاد بڑی کامیابی ہے ہم نے کھلاڑیوں کی حفاظت کے لئے بہترین انتظامات کئے ہیں جن پر عمل کرنا تمام کھلاڑیوں کے لئے بہت ضروری ہے مزید کہا کہ کھیل سے قبل کھلاڑیوں کے لئے گئے کورونا ٹیسٹ منفی آئے جو خوش آئند بات ہے امید ہے کہ ایونٹ کامیابی سے ہمکنار ہوگا اور کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آئے گا پوری دنیا سے نامور ٹینس سٹار ایکشن میں نظر آئیں گے ایونٹ کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں یہ ایک کامیاب ایونٹ ثابت ہوگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -