پاک جنوبی افریقہ ٹی20 سیریز کیلئے پی سی بی کی تیاریاں شروع

              پاک جنوبی افریقہ ٹی20 سیریز کیلئے پی سی بی کی تیاریاں شروع

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں  11فروری کو کھیلی جانے والی تین روزہ پاک جنوبی افریقہ ٹی 20 کرکٹ سیریز کے انعقاد کے سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔پی سی بی ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس سے ملحقہ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں دس بستروں پر مشتمل ایک عارضی ہسپتال قائم کر دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں،نرسوں اور پیرا میڈیکس نے ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں،ذرائع کے مطابق سپورٹس کمپلیکس کے تمام داخلی اور خارجی راستے دوسرے روز بھی بند رہے جہاں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کنٹرول روم بھی قائم کر دیا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -