بیٹنگ میں سکور کرنا میرے لیے بونس ہے:فہیم اشرف

 بیٹنگ میں سکور کرنا میرے لیے بونس ہے:فہیم اشرف

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہاہے کہ جب میرا کیریئر ختم ہوگا، تب بھی آل راؤنڈر ہی کہلاؤں گا،بیٹنگ میں سکور کرنا میرے لیے بونس ہے۔میرے حساب سے ہمارے ٹیل اینڈرز بھی بہترین بلے بازی کر سکتے ہیں جس سے پریشر میں کمی آتی ہے،میں نے نیشنل بینک اور فیصل آباد ریجن سے اسی نمبر پر بلے بازی کی ہے جس پر قومی ٹیم میں کر رہا ہوں۔راولپنڈی میں جتنی وکٹ ٹو وکٹ گیندکریں اتنا اچھا ہے۔راولپنڈی کی پچ سپنرز کو کافی مدد کر رہی ہے اور اس پر نعمان علی اپنے تجربے کا بہترین فائدہ اٹھا رہے ہیں۔تھوڑی سی ٹریٹمنٹ کی وجہ سے آج باؤلنگ کی رفتار میں کمی نظر آرہی تھی،میری کوشش یہی ہے کہ جس رفتار سے میں پہلے باؤلنگ کرتا تھا اسی رفتار سے اب بھی کروں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -