راولپنڈی ٹیسٹ،پاکستان کی جیت کے امکانات روشن:سابق کرکٹرز

راولپنڈی ٹیسٹ،پاکستان کی جیت کے امکانات روشن:سابق کرکٹرز

  

  لاہور( افضل افتخار) پاکستان کرکٹ ٹیم کی دوسرے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کے خلاف پوزیشن مضبوط ہے امید ہے کہ پاکستان دوسرا ٹیسٹ بھی جیتے گا اور ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کامیابی حاصل کرے گا ان خیالات کا اظہار سابق کرکٹرز نے گفتگو کرتے ہوئے کیا جاوید میانداد،راشد لطیف، معین خان، باسط علی، سکندر بخت،عبدالرزاق، عمران نذیر،محمد یوسف،    نے کہا کہ پاکستانی بیٹسمینوں کو کوشش کرنی چاہئیے کہ وہ مہمان ٹیم کے خلاف تین سو رنز کی برتری حاصل کرلیں یہ کافی سکور ہوگا کیونکہ پاکستانی باؤلر ز اس وقت بھرپور فارم میں ہیں اورجس طرح سے باؤلنگ کررہے ہیں تین سو کا ہدف جنوبی افریقن ٹیم کے لئے کرنا مشکل ہوجائے گا ان پر بہت پریشر ہوگا اور اس کا ان کو نقصان ہوگا سابق کرکٹرز نے مزید کہا کہ آج پہلے سیشن کا کھیل بہت اہمیت کا حامل ہوگا بس پاکستانی بیٹسمینوں کو احتیاط سے کھیلنے کی ضرورت ہے کیونکہ ابھی دو روز کا کھیل باقی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -