چیئرمین باکسنگ فیڈریشن کی ڈاکٹر فہمیدہ سے ملاقات،باکسنگ کے فروغ پر تبادلہ خیال

          چیئرمین باکسنگ فیڈریشن کی ڈاکٹر فہمیدہ سے ملاقات،باکسنگ کے فروغ پر ...

  

لاہور(سٹاف رپورٹر پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے نو منتخب چئیرمین لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) مزمل حسین نے آج وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے ملاقات کی - ملاقات کے دوران ملک میں باکسنگ کے فروغ پر گفتگو کی گئی وفاقی وزیر نے لیفٹننٹ جنرل (ریٹائرڈ) مزمل حسین کو پاکستان باکسنگ فیڈریشن کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ فیڈریشن ان کی قیادت میں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے لئے کامیابیاں حاصل کرے گی پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے چیئرمین نے وفاقی وزیر کو ملک میں ٹیلنٹ کی تلاش، تربیت اور باکسنگ کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے اپنے منصوبوں سے آگاہ کیا- عالمی سطح پر باکسنگ میں پاکستان کی پوزیشن بہتر بنانے کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا وفاقی وزیر نے پاکستان میں باکسنگ کے فروغ کیلئے بھر پور معاونت کا یقین دلایایہ بات قابل ذکر ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) مزمل حسین گذشتہ ماہ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہوئے تھے-

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -