پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے، عمران عباس

  پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے، عمران عباس

  

لاہور (فلم رپورٹر) ماڈل و اداکار عمران عباس نے کہا کہ دو ملکوں کے درمیان اچھے برے حالات فنکاروں کیلئے امتحان جیسے ہوتے ہیں۔سرد جنگیں ملکوں کو ہی نہیں ان کی معیشت کو بھی تباہ کر دیتی ہیں، ہمارے پڑوسی ملک کو سوچنا چاہئے کہ ناانصافی و ظلم ایک حد تک ہی برداشت کیا جاتا ہے۔ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں تمام پاکستانی انکے ساتھ ہیں۔اپنے ایک بیان میں  ان کا کہنا تھا کہ چند سال قبل بھارتی ہدایتکار راج کمار سنتوشی نے تین فلموں کیلئے مجھے سائن کیا تھا مگر دونوں ممالک کے درمیان حالات کی وجہ سے بات آگے نہیں بڑھ سکی۔ مجھے“رام لیلا”اور“باس”کی بھی آفر ہوئی تھی لیکن سب سے زیادہ افسوس“عاشقی 2”میں کام نہ کرنے کا ہوا تھا۔ تاہم اب ان سوچوں سے نکل آیا ہوں۔

مزید :

کلچر -