نامور قوال حاجی امیر خان پاکستان کا دورہ کریں گے

  نامور قوال حاجی امیر خان پاکستان کا دورہ کریں گے

  

لاہور(فلم رپورٹر)یوکے کے نامور قوال حاجی امیر خان اسی ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے،تفصیلات کے مطابق یوکے میں مقیم نامور قوال حاجی امیر خان اپنی ٹیم کے ہمراہ اسی ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے پاکستان میں قیام کے دوران وہ مختلف تقریبات کا حصہ بنیں گے اوراپنے فن کا مظاہرہ بھی کریں گے۔فون پر بات کرتے ہوئے حاجی امیر خان نے بتایاکہ وہ جب بھی پاکستان آئے انہیں بہت پیار اورمحبت سے نوازاگیا اس دورے میں بھی وہ پاکستان سے محبتیں سمیٹیں گے۔حاجی امیرخان قوال نے مزید بتایاکہ وہ دنیا بھرمیں قوالی پرفارم کرچکے ہیں۔اور گاہے بگاہے پاکستان میں بھی آتے رہتے ہیں انشاء اللہ ان کا یہ دورہ بہت کامیاب ہوگا۔ 

مزید :

کلچر -