گانے کی اتنی زبردست پذیرائی کی توقع نہیں تھی،انوشے

        گانے کی اتنی زبردست پذیرائی کی توقع نہیں تھی،انوشے

  

لاہور(پ ر) پہلی بار اپنا گانا ریکارڈ کروایا ہے اور مجھے قطعی امید نہیں تھی کہ لوگ اس کو اتنا زیادہ پسند کریں گے یا یہ کہ میں گابھی سکتی ہوں " انوشے عباسی نے انسٹاگرام پر پرستاروں کی جانب سے اپنے گانے کی اس قدر پسندیدگی پر شکریہ ادا کیاجس میں ان کی ایک خوش کن ایمانداری اور عاجزی نظر آرہی تھی۔دوسرے الفاظ میں انہوں نے یہ تسلیم کرلیا کہ اس گانے پر ان کو خود بھی تعجب ہورہا تھا۔پیر بلاوے " ایک خوبصورت دوگانا ہے جسے انوشے عباسی اور عمر شہزاد نے کشمیربیٹس کیلئے گایا ہے۔ اس طرح اس کو پورے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے شاندار پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔انوشے نے انسٹاگرام پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا،"ہیلو، السلام علیکم، میں اپنے گانے کیلئے آپ سب کے پسند کرنے کا شکریہ ادا کرتی ہوں،  میں نے زندگی میں پہلی بار گانا ریکارڈ کروایا ہے۔مجھے اندازہ نہیں تھا کہ لوگ اس کو اتنا زیادہ پسند کریں گے یا یہ بھی کہ میں گابھی سکتی ہوں۔ میں نے آپ سب کی آراء پڑھی ہیں اور کسی نے بھی کوئی منفی بات نہیں کی۔ ہر رائے مثبت تھی۔ میں اس پر بہت زیادہ خوش ہوں۔ مجھے اتنا زیادہ پسند کرنے پرآپ سب کاشکریہ، مجھے سپورٹ کرنے کا بے حد شکریہ۔ میرے گانے کو پسند کرنے کاشکریہ۔ میں بھی آپ سب کو بہت چاہتی ہوں۔ پریم گلی کی یہ فنکارہ  اپنے کیرئیر میں نئے چیلنج قبول کرنے اور عام حدود سے آگے بڑھنے کیلئے مشہور ہیں۔ اسکرپٹ ہو یا کردار، ان کا انتخاب سے یہ خوبی ظاہر ہوتی ہے۔ اب اس سریلے نغمے کے ساتھ ان کی ایک نئی خوبی سامنے آئی ہے۔ اب دیکھتے ہیں کہ وہ اور کون سا نرالا کام کرلی ہیں۔ اور اپنی کن صلاحیتوں سے سب کو حیرت میں ڈالتی ہیں۔

مزید :

کلچر -