الحمراء میں ”عزم یکجہتی کشمیر“ کی سہ روزہ تقریبات جاری
لاہور(فلم رپورٹر)الحمراء میں ”عزم یکجہتی کشمیر“ کی سہ روزہ تقریبات جاری ہیں،نمائشیں،واک،ڈرامہ میں کشمیری ثقافتی کے رنگ بکھیر گئے،الحمرا لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔اس حوالے سے ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء ڈاکٹر اسلم ڈوگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری پْرامن قوم ہیں،منفرد و خوبصورت ثقافتی رسوم و رواج کی حامل یہ قوم دْینا میں اپنی الگ شناخت رکھتی ہے،الحمراء آرٹس کونسل کشمیری زبان وادب،تہذیب و ثقافت کو فروغ دے کر کشمیر ی کازاجاگر کر رہا ہے۔”عزم یک جہتی کشمیر“کے پہلے روز نمائش کا انعقاد کیا گیا،فن پاروں میں کشمیری قربانیاں،قائدین کشمیر کی جدوجہد کو نمایاں کیا گیا۔”عزم یک جہتی کشمیر“کے پہلے روز نمائش کا انعقاد کیا گیا،فن پاروں میں کشمیری قربانیاں،قائدین کشمیر کی جدوجہد کو نمایاں کیا گیا۔سہ روزہ تقریبات آج بھی جاری رہیں گی،بڑی تعدا د میں لوگ شرکت کرکے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اوراپنی محبت کا اظہار کریں گے۔واضح رہے نمائش میں آویزاں فن پاروں میں آرٹسٹوں نے بھارتی مظالم کی بھر انداز میں عکاسی کی ہے،کشمیر ڈریس شو بھی تقریبات کا حصہ اور لوگوں کی توجہ کا مرکز بن رہے ہیں۔