فلم انڈسٹری ترقی کی راہ پر گامزن ہے، اداکار عمران احمد

  فلم انڈسٹری ترقی کی راہ پر گامزن ہے، اداکار عمران احمد

  

لاہور(فلم رپورٹر)موجودہ دور میں فلم انڈسٹری ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ ان خیالات کا اظہار معروف اداکار عمران احمد نے ”پاکستان“سے گفتگو میں کیا۔عمران احمدنے کہا کہ ماضی میں مار دھاڑ والی فلموں کے رحجان نے فلم انڈسٹری کو خاصا نقصان پہنچایا ہے کیونکہ ہماری نوجوان نسل تو ایسی فلموں کو زیادہ پسند نہیں کرتی اور بڑے بھی ان فلموں کے لئے سنیما جانے کے روادار نہیں۔اگر پاک فلمیں بھارت یا مغربی فلموں کا روپ دھارنے لگیں یامقبولیت پانے کیلئے اپنی ثقافت کو پیچھے چھوڑنے لگیں تو پھر سے زوال کا سامنا کرنا پڑے گا۔ کیونکہ ایک معزز فیملی کبھی ایسی فلمیں دیکھنے کی روادار نہیں ہوتی اور اپنے بچوں کو بھی روکتی ہے۔اور سنیما پھر سے ویران ہونا شروع ہو جائیں گے۔

مزید :

کلچر -