لالی راج کا نیا میوزک ویڈیو”حکم دا یکا“ 10 فروری کو ریلیز ہوگا

   لالی راج کا نیا میوزک ویڈیو”حکم دا یکا“ 10 فروری کو ریلیز ہوگا

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل لالی راج کا نیا میوزک ویڈیو”حکم دا یکا“ 10 فروری کو ریلیز کیا جائے گا۔ گلوکار وصی خان کے گائے ہوئے گانے کی ویڈیو میں لالی راج نے اپنی ماڈلنگ کے جوہر دکھائے ہیں اس گانے کی شاعری،کمپوزیشن وصی خان کی ہے اس کامیوزک سمیرراجپوت نے ترتیب دیاہے جبکہ اس کی ڈائریکشن مبین انصاری نے دی ہیں اس میوزک ویڈیو کو فنکار کے آفیشل یوٹیوشب چینل سے سوشل میڈیا پر ریلیز کیاجائیگا۔ لالی راج نے بتایا کہ ان کا یہ نیا ویڈیوبہت ہی خوبصورت انداز میں فلمایا گیاہے اور اسے وصی خان نے اپنے خوبصورت انداز میں گایاہے انہیں امید ہے کہ ان کے پرستار اس ویڈیو کو پسندکریں گے اور سراہیں گے۔لالی راج نے مزید بتایاکہ ان دنوں وہ اپنے برانڈزشوٹس اورٹی وی کمرشلزکی ریکارڈنگز میں مصروف ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ میوزک ویڈیوزمیں بھی ماڈلنگ کررہی ہیں۔

مزید :

کلچر -