الکرم ٹیکسٹائل ملز نے سی ایس آر  ایوارڈز اپنے نام کرلئے 

الکرم ٹیکسٹائل ملز نے سی ایس آر  ایوارڈز اپنے نام کرلئے 

  

لاہور(پ ر)الکرم ٹیکسٹائل ملز نے 10 ویں سالانہ کارپوریٹ سوشل رسپانسبلیٹی ایوارڈز 2021 میں تین اہم ایوارڈز جیت لئے۔ الکرم ٹیکسٹائل ملز نے یہ ایوارڈز اشتراک اور شراکت داری، سی ایس آر ایونٹ اور کمیونٹی امپیکٹ کی کٹیگریز میں حاصل کئے۔ الکرم ٹیکسٹائل ملز باقاعدگی سے معاشرے کی ترقی میں اپنی خدمات مسلسل پیش کرنے پر مختلف اعزازات اپنے نام کرتا رہا ہے۔ اس حالیہ سلسلے میں منعقدہ پروقار تقریب میں کمپنی نے اپنے کاروباری سماجی ذمہ داری کے تین اقدامات پر ایوارڈز جیتے ہیں۔ یہ اقدامات کمپنی کی کاروباری سماجی ذمہ داری کے مقاصد سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہیں جنہیں کاروباری خطوط پر سرانجام دیا جاتا ہے۔ الکرم ٹیکسٹائل ملز کے منیجنگ ڈائریکٹر فواد انور نے اس اہم کامیابی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، "اپنی کاوشوں کا اعتراف ہمارے لئے ایک بڑا اعزاز ہے۔ اس سے نہ صرف الکرم کا اپنے لوگوں کی ترقی کے لئے عزم اور خلوص ظاہر ہوتا ہے بلکہ ہمیں اپنا مشن کاروباری سماجی ذمہ داری کے مقاصد کی روشنی میں جاری رکھنے کی حوصلہ افزائی بھی ہوتی ہے۔ ہمارے تمام کاروباری سماجی ذمہ داری کے اقدامات میں خواتین کی بااختیاری اور مقامی لوگوں کی شمولیت اور اس میں توسیع پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ ہم مختلف پروگرامز کے ذریعے فعال انداز سے اپنا کردار ادا کررہے ہیں تاکہ ہم زیادہ بڑے نیٹ ورک تک رسائی حاصل کریں اور معاشرے میں بہتر انداز سے اپنا مثبت کردار ادا کرسکیں۔" اس موقع پر الکرم ٹیکسٹائل ملز کی ہیڈ آف ایچ آر اینڈ کمیونکیشنز، شیر بانو رضا نے کہا، "ہمارا ادارہ اپنے اسٹیک ہولڈرز اور مقامی افراد کو مستفید کرنے کے فلسفے پر یقین رکھتا ہے اور ہم انکے معیار زندگی میں بہتری لانے کے لئے کوشاں ہیں۔ اس لئے سی ایس آر ہمارے بزنس ماڈل کا جزو ہے جس میں مقامی لوگوں کی براہ راست شمولیت اور انہیں تعاون کی فراہمی پوری ویلیو چین پر پھیلی ہوئی ہے۔ ہم مختلف طریقوں سے ماحولیات اور ہمارے ساتھ بھرپور انداز سے شامل مقامی لوگوں کے معیار زندگی میں بہتری لانے کے لئے متعدد اقدامات کی ذمہ داری اٹھاتے ہیں۔

" اس ایوارڈ سے الکرم کے عزم میں خواتین کی بااختیاری اور مقامی آبادی کی ترقی کی اہمیت اجاگر ہوتی ہے جو اسکے کاروباری سماجی ذمہ داری کے اقدامات کا جامع حصہ ہے۔ 

مزید :

کامرس -