سوسائٹی ممبران کی درخواستوں پر فیصلے سنا دیئے، رجسٹرار کوآپریٹو
لاہور(پ ر)رجسٹرار کوآپریٹوعثمان معظم کے حکم پر سرکل جسٹرارنے سوسائٹی ممبران کی درخواست پر گل دامن کوآپریٹو سوسائٹی کی الیکشن سب کمیٹی میں سے میاں عبدالستار کو نکال کر عدیل ناز کو صاف و شفاف الیکشن کے لئے شامل کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ سوسائٹی ممبران کی جانب سے اعتراض پر کیا گیا۔دوسرے فیصلے میں رجسٹرار کوآپریٹو عثمان معظم نے سوسائٹی میں فنانس سیکرٹری فیضان شیخ کو برطرف کر دیا ہے فیضان شیخ کو پراپرٹی کا غیر قانونی کاروبار کرنے کی وجہ سے سوسائٹی سے برطرف کیا گیا اس کے علاوہ سوسائٹی الیکشن میں اپنے چچا صدر کے امیدوار شیخ نوید کی غیر قانونی سپورٹ بھی کر رہے تھے۔تیسرے فیصلے میں رجسٹرار کوآپریٹو عثمان معظم نے اختر گجر وغیرہ چار افراد کے نوے نوے لاکھ کے بقایا جات ڈالے گئے تھے جو بالکل غلط تھے۔ بقایا جات ڈالنے کا مقصد الیکشن میں ووٹ ڈالنے سے روکنا تھا۔ اختر گجر وغیرہ کی درخواست پر رجسٹرار کوآپریٹو نے فیصلہ سناتے ہوئے ان تمام افراد کے بقایات جات ختم کر کے انہیں ووٹ ڈالنے کا حقدار قرار دیا۔ رجسٹرار کوآپریٹو عثمان معظم نے کہا کہ کسی بھی شخص کو بلا وجہ ووٹ کے قانونی حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔سوسائٹی ممبران نے رجسٹرار کوآپریٹو عثمان معظم کو جراتمندانہ اقدام اور صحیح فیصلوں پر خراج تحسین پیش کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ دوسری جانب سروے کے مطابق شہید الحق ظفر جو صدر کے امیدوار ہیں ان کا پلڑا الیکشن میں بھاری ہے، سوسائٹی ممبران کی کثیر تعداد ان کی حمایت کر رہی ہے۔ ان کی کامیابی یقینی ہے۔