اشیاء خورونوش کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں،مہنگائی کی شرح میں 0.53فیصد اضافہ

اشیاء خورونوش کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں،مہنگائی کی شرح میں 0.53فیصد اضافہ

  

 اسلام آ باد (آئی این پی) ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کر دیے، جس کے مطابق مہنگائی کی شرح اعشاریہ 53 فیصد اضافہ ہوا۔ ایک ہفتے میں 31اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں ہفتے 7 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی، جبکہ 13اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ ایک ہفتے میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں، کھانے کا تیل، پسی ہوئی مرچ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ایک ہفتے میں ٹماٹر، پیاز آلو، دالیں، چینی آٹا، انڈے سستے ہوگئے۔

مہنگائی

مزید :

صفحہ اول -