عمران خان نے پارٹی کے 20 پارلیمنٹرینز  کو ووٹ بیچنے پر نکالا، فیصل جاوید

عمران خان نے پارٹی کے 20 پارلیمنٹرینز  کو ووٹ بیچنے پر نکالا، فیصل جاوید

  

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی پارٹی کے 20 اراکینِ پارلیمنٹ کو ووٹ بیچنے پر نکالا،اوپن ووٹ سے کرپشن، رشوت کا خاتمہ ہوگا جو اپوزیشن کو قبول نہیں،یہ بغیر پیسے چلائے الیکشن جیت ہی نہیں سکتے۔ایک بیان میں سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ عمران خان دنیائے کرکٹ میں نیوٹرل امپائر لے کر آئے تاکہ شفافیت ہو اور سب کو کھیلنے کیلئے مواقع ملیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے الیکشن دھاندلی کیخلاف الیکشن سسٹم کو ٹھیک کرنے کیلئے احتجاج کیا اور اپنی پارٹی کے 20 اراکین پارلیمنٹ کو ووٹ بیچنے پر نکالا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے کیلئے آرڈیننس لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اوپن ووٹ سے کرپشن، رشوت کا خاتمہ ہوگا جو اپوزیشن کو قبول نہیں ہے یہ بغیر پیسے چلائے الیکشن جیت ہی نہیں سکتے۔

فیصل جاوہد

مزید :

صفحہ اول -