کراچی سرکلر ریلوے کو نجی کمپنی کے حوالے کرنے کا فیصلہ
کراچی (آئی این پی) چیئرمین ریلوے حبیب الرحمان گیلانی نے کراچی سرکلر ریلوے کو بی او ٹی (Build Operte and Transfer)کی بنیاد پر بنانے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کنسلٹنٹ کمپنی کا انتخا ب مکمل کر لیا گیا ہے جو 4 ماہ میں اپنی رپورٹ دے گی۔ نجی کمپنی کراچی سرکلر ریلوے کو جدید خطوط پر تعمیر کرے گی، نجی کمپنی اپنے اخراجات پورے کر کے ٹرین کا کنٹرول ریلوے کے حوا لے کر دے گی۔ اسوقت 6 مسافر ٹرینیں نجی شعبے کے اشتراک سے چلائی جا رہی ہیں، 15مزید مسافر ٹرینوں کو نجی شعبے کے اشتراک سے چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریلوے افسران کی ترقی کا فارمولہ منظور کرلیا گیا ہے، اگلے گریڈ میں ترقی کیلئے دوسرے صوبوں میں کم ازکم دو بار تعیناتی لازمی ہو گی اور تربیتی کورس مکمل نہ کرنیوالے افسران کی ترقی روک لی جائے گی۔
کے سی آر