سابق حکمرانوں نے پختونخوا کو تعمیر و ترقی میں یکسر نظر انداز کیا:اسد قیصر

سابق حکمرانوں نے پختونخوا کو تعمیر و ترقی میں یکسر نظر انداز کیا:اسد قیصر

  

 صوابی(بیورورپورٹ)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ ماضی کی حکومتوں نے جان بوجھ کر خیبر پختونخوا کو تعمیر و ترقی، روزگار اور امن کے حوالے سے یکسر نظر انداز کردیا تھا جس کی وجہ سے ہمیشہ خیبر پختونخوا پسماندگی کا شکار رہا ہے لیکن 2013کے عام انتخابات میں پختون عوام نے پی ٹی آئی پر اعتماد کر کے اقتدار میں آئی تو صوبے بھر کے تعمیر و ترقی کا نقشہ یکسر تبدیل کر کے خیبر پختونخوا کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے بر صغیر پاک و ہند کے تاریخی گاؤں موضع ہنڈ میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے ہمراہ گیس کے ایک منصوبے کا افتتاح کیا۔انیس کلو میٹر گیس پائپ لائن بچھانے اور نہر کی صفائی و پختگی پر ساڑھے چھ کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری، ایم این اے ڈاکٹر حیدر علی اور وزیر اعلی کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت عبدالکریم کے ہمراہ ہنڈ میوزیم کا دورہ کرنے کے علاوہ موضع کیاء ہنڈ کے لئے گیس کی فراہمی کا بھی افتتاح کیا۔سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ہماری حکومت نے علاقہ ہنڈ کے عوام کے لئے گیس کی فراہمی کے منصوبے کو عملی جامہ پہنا کر ایک بڑا تحفہ دیا۔ہنڈ کی تاریخی اہمیت کو بحال کرنا چاہتے ہیں یہاں پر سیاحت کو فروغ دینگے تاکہ روزگار کے مواقع میسر ہو اثار قدیمہ کے حوالے سے ہنڈ میوزیم تاریخی اہمیت کا حامل ہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے پاک افغان عوام کے لئے تورخم بارڈر کو کھول دیا ہے رشکئی کے مقام پر اکنامک زون پاکستان کا سب سے بڑا صنعتی زون ہو گا جس میں لاکھوں نوجوانوں، صنعت کاروں اور تاجروں کو روزگار کے مواقع میسر ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان پشاور اور چکدرہ سے چترال تک موٹر وے اور تورخم تک ریلوے لائن جے سی سی کے ایجنڈے پر ہے۔ اور یہ تین بڑے منصوبے خیبر پختونخوا میں پایہ تکمیل کو پہنچائے جائیں گے انہوں نے صوبے بھر کے عوام نے اپیل کی کہ وہ ایک مرلے زمین اور چھوٹے چھوٹے باتوں پر اپنے بھائی کا قتل عام نہ کریں بلکہ اخوت اور بھائی چارے کی فضاء قائم رکھیں ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کے قتل کے مترادف ہے۔علماء کرام، اصلاحی جر گہ کے اراکین اور عمائدین علاقہ عوام میں قتل کی روک تھام کے لئے عوامی شعور پیدا کریں۔عوام اپنے بچوں کو جدید تعلیم اور صحت کے علاوہ ان کے ہاتھ میں بندوق کی بجائے قلم دیں۔اور اس حوالے سے رسولﷺ کی سنت پر پوری طرح عمل کریں۔تقریب سے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ اقتدار میں آنے پر اپوزیشن، پی ٹی آئی حکومت کے بارے میں ہنس رہی تھی کہ یہ لوگ اپنے دور اقتدار میں کیا تبدیلی لائیں گے لیکن 2013کے عام انتخابات میں پہلی بار خیبر پختونخوا میں تبدیلی آگئی اس وقت سپیکر قومی اسمبلی خیبر پختونخوا کے صدر تھے جب کہ پرویز خٹک وزیر اعلی تھے دونوں کی قیادت میں خیبر پختونخوا میں انقلابی تبدیلیاں آئی ہے پی ٹی آئی حکومت نے صوبے کے ہر گھر کے خاندان کو صحت انصاف کارڈ کی سہولت فراہم کر کے صحت کے حوالے سے انقلابی اقدام کیا اسی طرح خیبر پختونخوا میں ریکارڈ ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جارہا ہے وزیر اعلی کے معاون خصوصی برائے صنعت وتجارت عبدالکریم خان نے کہا کہ آج کل اپوزیشن حکومت کو گرانے کے لئے جو احتجاج کر رہی ہے وہ ناکام ہو کر رہے گی انہوں نے کہا کہ عوام موجودہ دور میں تبدیلی محسوس کر رہے ہیں صحت انصاف کارڈ سے معاشرے کے ہر فرد کا دس لاکھ روپے تک سالانہ مفت علاج ہو گا اسی طرح ہماری حکومت نے ریکارڈ ترقیاتی کام کئے۔ 

مزید :

صفحہ اول -