ایس بی سی اے کی کارروائی تجاوزات کیخلاف ہے، ناصر شاہ

ایس بی سی اے کی کارروائی تجاوزات کیخلاف ہے، ناصر شاہ

  

کراچی(سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیراطلاعات وبلدیات سید ناصر حسین شاہ نے شہباز گل کی ٹوئیٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے جھوٹے ترجمانوں کو حقائق چھپانے پر عالمی ایوارڈ کے لئے نامزد کرنا چاہیے۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے پی ٹی آئی کے پارسائی کے دعووں کی قلعی کھول دی تھی۔ اب ایک اور عالمی ادارے نے ڈیموکریسی انڈیکس 2020 میں پاکستان میں حکومتی نظام کوہائبرڈ قرار دے دیا ہے۔ سید ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ دی اکنامسٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں حذب اختلاف کو خاص نشانہ بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تو کہتے تھے، کہ موجودہ حکومت سلیکٹیڈ ہے، ان کا کام صرف مخالفین کو نشانہ بنانا ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی پروپیگنڈہ مشین نے اس کی ذمہ داری بھی اپوزیشن پر ڈال رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم اب یو ٹرن کے چیمپئنز کی باتوں میں نہیں آئے گی۔ گل صاحب قوم کواپنی کارگردگی کے بارے میں بتائیں کہ آپ نے تین سالوں میں کیا کیا ہے۔بیروزگاری اور مہنگائی کے خاتمے کے لیے کون سے اقدامات کیے ہیں۔ قوم آپ سے جاننا چاہتی ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ گل صاحب آپ لوگوں کی باتوں سے اب قوم کو تسلی نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ نیازی صاحب کا خاندان اے ٹی ایم مشین اور چندا دینے والے ہیں، جن کو حکومت میں انہوں نے شاملِ کر کے ان کی تجوریاں بھر دی ہیں۔سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ شہباز گل جیسے ترجمانوں نے اپنا سامان پیک کر لیا ہے، جلد ملک سے فرار ہوجائیں گے۔

مزید :

صفحہ اول -