عمران خان اپنے مشیروں اور وزیروں کے غیر قانونی اقدامات کا سختی سے نوٹس لیں:علامہ احمد لدھیانوی

عمران خان اپنے مشیروں اور وزیروں کے غیر قانونی اقدامات کا سختی سے نوٹس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 پشاور(سٹی رپورٹر) اہلسنت والجماعت پاکستان کے سربراہ علامہ احمدلدھیانوی نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنے مشیروں اور وزیروں کی غیرقانونی اقدامات پرسختی سے نوٹس لیں بصورت دیگرہم پی ڈی ایم سے زیادہ خطرناک ثابت ہونگے ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روزہشتنگری میں سیدناصدیق اکبرؓکی یوم وفات کی مناسبت سے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پرپاکستان راہ حق پارٹی کے مرکزی چیئرمین حکیم ابراہیم قاسمی،مرکزی ترجمان فضل وہاب صافی،اہلسنت والجماعت کے صوبائی رہنماء منصورپراچہ،عیدفنظرمینگل،ضلعی کنونیئرمفتی نجیب اللہ فاروقی،بابومعاویہ اوردیگررہنماء بھی موجودتھے۔ علامہ محمداحمدلدھیانوی نے اپنے خطاب میں کہاکہ سیدناصدیق اکبرؓ کی زندگی تمام امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہے چنانچہ امت مسلمہ انکی طرززندگی پرعمل پیراہوں کیونکہ اصل زندگی ہی صحابی کرامؓ کی طرزپرگزارناہی ہے انہوں نے مزیدکہاکہ اہلسنت والجماعت پاکستان ایک پرامن جماعت ہے جوکہ اس وقت کسی بھی سیاسی جماعت کی حلیف نہیں ہے اوروہ اپنے مشن پرہی چل رہی ہے لہٰذا حکومت ایسے اقدامات سے گریزکرے۔انہوں نے یوم کشمیرکے موقع پرکشمیریوں سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے کہاکہ آج بھی مقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں پرمودی حکومت ظلم ڈھارہی ہے جس پرپاکستانیوں میں شدیدغم وغصہ پایاجاتاہے دریں اثناء جلسے کے اختتام پرمقررین نے ہشتنگری چوک سے فردوس چوک تک جی ٹی روڈپرایک ریلی نکالی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈزاوربینرزاٹھارکھے تھے جس پرمختلف نعرے درج تھے مقررین نے سیدناصدیق اکبررض کی یوم وفات پرصوبہ بھرمیں عام تعطیل کرنے کامطالبہ کیا۔