عوام کو زندگی کی تمام سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے:محمود خان

عوام کو زندگی کی تمام سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے:محمود خان

  

 پشاور(نیوزرپورٹر)ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی محمود جان نے کہا ہے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا ویژن ہے کے غریب طبقے کو امیر طبقے کے ہم پلہ بنایا جائے اور جو سہولیات امیر زادوں کو میسر ہیں وہی سہولیات زندگی غریبوں کو فراہم کی جا ئیں تاکہ غریبوں کی زندگی کو بھی سہل بنایا جا سکے انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ ہسپتال کے جس بیڈ پر امیروں کا علاج ہوتا تھا اب وہی بستر صحت کارڈ کی بدولت غریب بھی استعمال کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے حلقہ نیابت کے علاقہ یو سی جوگنی بیلہ مومندان میں لعل بادشاہ کی سرپرستی میں ایک شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں عوام کی ایک کثیر تعداد نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی جن میں کوثر شاہ، ہدایت اللہ، حفیظ اللہ، امیر افضل،  روح الامین، مہربان، فوزی شاہ، محمد رحمان، شاہد، قاسم جان، سیدان، جان عالم، امین خان، عباس خان، لال بادشاہ، رحمداد خان، ملک اسرائیل خان، ملک حیات اللہ شامل تھے۔ ڈپٹی سپیکر محمود جان نے کہا کہ دنیا میں کوئی بھی مکمل نہیں بلکہ مکمل زات صرف اللہ کی ہے لیکن انسان مکمل ہونے کیلئے کوشش کرسکتا ہے جوکہ پی ٹی آئی کی حکومت کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ یو سی جوگنی روڈ کی تعمیر کیلئے جیکا سکیم کے تحت پراجیکٹ جو کہ جاپان کی فنڈنگ سے تھا  میں نے سب سے پہلے ایسی روڈ کی تعمیر کیلئے کہا تھا لیکن کورونا کی وجہ سے پراجیکٹ پر کام نہ ہو سکا لیکن اب جونہی فنڈنگ سروے آئے گی سب سے پہلے مزکورہ روڈ کی تعمیر کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسی یو سی کیلئے پل کی تعمیر کیلئے 13 کروڑ روپے کی منظوری ہوچکی ہے اور جلد ہی تعمیر کا افتتاح کیا جائے گا جب کہ ماضی میں اس یو سی میں کسی نے کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا تھا لیکن اب یہاں دیگر روڈز کی تعمیر پر بھی کام جاری ہے کیونکہ آپ نے مجھ پر اعتماد کیا ہے اور میرا فرض ہے کہ اپکی خدمت کروں بیرہ مومندان میں مسجد کیلئے سولر پمپ لگایا گیا اور عوام کو ایک جائز سہولت فراہم کا گئی اس کے علاوہ یہاں پر 7لاکھ روپے کا کام کیا گیا اور مدرسہ پرچاوی میں بھی سولر سسٹم لگایا گیا مچنی کیمپ روڈ 80 لاکھ کی لاگت سے روڈ تعمیر کیا گیا اور جیکا سکیم میں اس یو سی کیلئے بھی دو روڈز کی تعمیر بھی دی گئی اور فنڈز ملتے ہی کام شروع ہوگا جبکہ 13 لاکھ سے دیگر گلی کوچوں کی تعمیر کی گئی اور دیگر امور کیلئے 40 لاکھ اور سائڈ وال کی تعمیر کیلئے 50,50 لاکھ روپے رکھیں گئے ہیں جو نہی پیسے آئیں گے کام شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کیا انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں کیونکہ ان کا فیصلہ علاقہ اور ملک و قوم کیلئے بہتر ہوگا کیونکہ ماضی کی کرپٹ حکومتوں نے ذاتی مفاد کیلئے کام کیا اور پیسے بنائے اور یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اوپن چیلنج دیا ہے اپوزیشن کو کہ وہ ملک کا لوٹا ہوا پیسہ واپس کریں تو ہو استعفی دینے کو تیار ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -