گینگ وار کے انتہائی مطلوب ملزمان نریش اور مارواڑی گرفتار

گینگ وار کے انتہائی مطلوب ملزمان نریش اور مارواڑی گرفتار

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سیکورٹی اداروں نے لیاری گینگ وار کے انتہائی مطلوب ملزمان نریش اور مارواڑی کو گرفتار کرلیا۔رینجرز اور پولیس نے خفیہ اطلاع پر لیاری میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب ملزمان امن عرف نریش اور اسامہ عرف مارواڑی کو گرفتار کرلیا ہے۔ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار کمانڈر زاہد لا ڈلہ اور مجید عرف مجنا گروپ سے ہے۔ ملزمان قتل، اقدام قتل، بھتہ وصولی، منشیات فروشی، ڈکیتی اور گرنیڈ حملے جیسی سنگین کاروائیوں میں ملوث ہیں۔ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان نے راشد عرف چکنا اور ارشاد عرف الو کے حکم پر 15 نومبر 2020 کو لیاری کے علاقے پھول پتی لین میں رکشے میں سوار صدام کو گولیاں مار کر قتل کیا۔ملزم امن عرف نریش نے دیگر ساتھیوں سفیر، فواد، شیروز عرف ڈاڈا کے ساتھ مل کر لیاری کے مختلف علاقوں میں تاجروں سے بھتہ وصول کیا۔ملزم نریش، سمیر، اسامہ اور میمن کے ساتھ مل کر بلدیہ، سول اسپتال، جوڑیا بازار اور شیر شاہ کے علاقوں سے اسلحے کے زور پر 60 سے زائد ڈکیتیاں بھی کر چکا ہے۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -