اللہ نہ کرے،ملک کے نوجوان عمران خان بنیں،اویس قادر

اللہ نہ کرے،ملک کے نوجوان عمران خان بنیں،اویس قادر

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی رہنما و صوبائی وزیر اویس قادر شاہ نے وفاقی وزیر فواد چودھری کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ چودھری صاحب اللہ نہ کرے اس ملک کے نوجوان عمران خان بنیں, لوگ اس سے چھٹکارہ پانے کی دعائیں مانگ رہے ہیں اور آصف زرداری کی حکومت آئے گی۔انہوں نے اپنے ردعمل میں مزید کہا کہ جن کو حکومت این آراو پر ملی ہے وہ اپوزیشن پر این آراو مانگنے کا الزام لگارہے ہیں,چودھری صاحب خیر مناوچند ماہ بعد بنی گالا والوں کی حکومت نہیں رہے گی، آپ بھی چھپتے پھروگے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -