پشاور،ون ویلنگ پر ٹریفک پولیس کی کارروائی،درجنوں کیخلاف پرچہ چاک
پشاور (کرائمز رپورٹر) ٹریفک پولیس نے ون ویلنگ کرنے والے نوجوانوں کے خلاف اپریشن کے دوران کئی ون ویلنگ کرنے والے نوجوانوں کے خلاف مختلف تھانوں میں ایف،آئی،آر درج کی اور متعدد موٹر سائیکل سواروں کو گرفتار کرکے موٹر سائیکلوں کو قبضے میں لے لیا۔ اس سلسلے میں میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے ٹریفک انچارج (ٹی آئی) امجد خان نے بتایا کہ ضلعی پولیس آفیسر (ڈی پی او) ڈاکٹر زاہداللہ خان کی ہدایت پر ٹریفک پولیس نے ون ویلنگ کرنے والے نوجوانوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ٹریفک عملے کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ ون ویلنگ کرنے والے افراد کو گرفتار کریں جن پر ضلعی انتظامیہ نے بھی پابندی عائد کردی ہے۔ امجد خان نے مزید کہا کہ ٹریفک پولیس نے 5 موٹرسائیکل سواروں کو ون ویلنگ کرنے پرتھانہ تخت بھائی اور سٹی میں مقدمات درج کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 290 موٹر سائیکلوں کو پولیس لائن میں بند کر دیا گیا اور بعد میں ان کے والدیں سے سٹام پیپر پر حلف نامہ لیا گیا کہ ان کے کم عمر بچے آئندہ موٹر سائیکل نہیں چلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آئندہ ان کم عمر بچوں کو دوبارہ موٹر سائیکل چلاتے ہوئے پکڑا گیا تو ان کے والدین کے خلاف موٹر ویکل ارڈینس کے سیکشن 5 کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے میڈیا کو مزید بتایا کہ متعدد موٹرسائیکلوں کو پکڑی کر پولیس لائن میں بند کردیا گیا ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ ون ویلنگ کے خلاف کاروائیاں جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ اپنی اور دوسروں کی زندگیوں سے کھیلنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ون ویلنگ سب سے خطرناک سرگرمی ہے جو ہر سال بہت سی جانیں لیتی ہے۔ انہوں نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے نابالغ بچوں کو موٹرسائیکل چلانے کی اجازت نہ دیں اور سڑکوں پر اسٹنٹ نہ دکھائیں کیونکہ ون ویلنگ ایک خطرناک کھیل ہے۔