ٹانک،قدرتی آفات کیلئے مختص کروڑوں کا فنڈز خرد برد کی نذر

ٹانک،قدرتی آفات کیلئے مختص کروڑوں کا فنڈز خرد برد کی نذر

  

  ٹانک(نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان: قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کیلئے مختص کروڑوں کا فنڈ خرد برد کی نذر، متاثرین جائز حقوق سے محروم، تحقیقات کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان میں حالیہ بارشوں سے ضلع بھر میں ہونے والے نقصانات جسمیں درجنوں مکانات منہدم ہونے سمیت شدید ژالہ باری سے باغات اور دیگری تیار فصلوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا تھا، اس سلسلے میں نیشنل ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے  جنوبی وزیرستان کے متاثرہ افراد کی نقصانات کے آزالے کیلئے کروڑوں روپے کا فنڈ ضلعی انتظامیہ جنوبی وزیرستان کو فراہم کرنے کے باوجود قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کو ایک روپے کا امداد نہیں دیا گیا ذرائع کے مطابق قومی ادارہ برائے قدرتی آفات کی جانب سے فراہم کردہ فنڈ ضلعی انتظامیہ کے اعلی حکام نے خرد برد کرکے ہڑپ کرلیا  ہے، قبائلی رہنما ملک اے ڈی محسود نے متاثرین کیلئے حکومتی ریلیف فنڈ میں خرد برد میں ملوث کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -